ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہماری فوج کے خون میں شامل ہے: ڈی پی پانڈے

لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہماری فوج کے خون میں شامل ہے: ڈی پی پانڈے

Sun, 09 Jan 2022 21:10:26    S.O. News Service

سری نگر،9؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اتوار کو گورو گوبند سنگھ جی جینتی کے موقع پر یہاں رعناواری میں واقع گردوارا چھٹی پادشاہی میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر میں موجود ہر مذہبی مقام پر حاضری دی ہے اور آج میں یہاں حاضر ہوا۔

موصوف لیفٹینٹ جنرل نے کہا کہ میرا وادی خاص کر سری نگر کے نوجوانوں کے نام یہ پیغام ہے کہ وہ برسہا برس پرانے بیانیے کو بدل کر امن اور ترقی کے بیانیے کو اختیار کریں تاکہ لوگوں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں گردوارے پر بھی کشمیر کے امن وترقی کے لئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج بھاری برف باری کے بیچ لوگوں کے لئے بچاؤ آپریشنز چلا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ ہماری فوج کے خون میں شامل ہے۔


Share: